the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ریاض،14اکتوبر(ایجنسی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے فرانسیسی وزیراعظم مینول والز نے الریاض میں ملاقات کی ہے اوران سے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت ،دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ فرانسیسی وزیراعظم نے اعلیٰ حکام اور سرکردہ کاروباری شخصیات کے ساتھ سعودی عرب کا



دو روزہ دورہ کیا ہے اور انھوں نے منگل کو شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔ان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے دوسرے سعودی ،فرانسیسی بزنس فورم میں شرکت کی ہے۔ شاہ سلمان اور فرانسیسی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد نایف ،نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان،الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر،نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ اور وزیرمملکت مسعد بن محمد آل ایبین بھی موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.